سنگا پور: مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر کو ہرا دیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی فائٹر نے مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارت کو ہرادیا، سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو شکست دیدی۔
پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے آج کی فائٹ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہے ہیں، میں محنت کررہا ہوں مقابلہ جیتنے کے لیے اور آج کی فائٹ پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں