mandi bahauddin corona ratio

منڈی بہاءالدین میں کورونا ویکسی نیشن کا وافر سٹاک موجود ہے، سی ای او ہیلتھ

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم حکومت کا احسن اقدام ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پر شروع کی جانے والی ریڈ کوروناویکسی نیشن 1اور 2کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے ، شہری محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29جنوری 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی آفس میں ریڈ کورونا ویکسی نیشن مہم 3 کے اہداف کے حصول کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، سی او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل نذر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کا وافر سٹاک موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ یکم فروری سے 14 فروری تک ریڈ کورونا ویکسی نیشن مہم 3کے تحت ضلع کی 65 یو سیز میں 430 آﺅٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 509 سکلڈ پرسن، 509ٹیم اسسٹنٹ، 509 سوشل موبلائزر شامل ہیں جو کہ بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشن، ٹول پلازہ، پبلک مقامات پر جا کر ویکسی نیٹ کریں گی اور اس مہم کے لئے مائیکروپلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

جس پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشوں سے ریڈ ویکسی نیشن مہم 1اور 2 کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔کورونا کیسز میں کمی ویکسی نیشن کروانے کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور تمام محکموں کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع میں ویکسی نیشن کے جو رفیوزل کیسز آئے ہیں ان لوگوں کو پولیس کی مدد سے جلد از جلد ویکسی نیٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی خصوصی انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانا متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کا قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں حصہ لیں تا کہ اس اس موذی بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں