طالبات کی زندگیاں دائو پر لگا دی گئیں: نجی کالج کی وین طالبات سے چلوائی جانے لگی۔ ویڈیو ایم بی ڈین نیوز کی موصول.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 29 جنوری 2022) یہ ویڈیو ہے ضلع منڈ بہاوالدین کی جہاں پر کٹھالیہ شیخاں گوہڑ روڑ پر نجی کالج کی وین نمبر LOK 3925 کالج کی طالبہ سے چلوائی جا رہی ہے اور ڈرائیور ساتھ والی مسافر سیٹ پر بیٹھ کر فون پر باتیں کر رہا ہے۔
منڈی بہاءالدین میںآئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کالج انتظامیہ کی اس بات کی خبر تک نہیں. کالج انظامیہ اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کو اس ڈرائیور کیخلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے تاکہ ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے .