Tag: Superior College Mandi Bahauddin

  • سپیریئر یونیورسٹی منڈی بہاءالدین کے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم

    سپیریئر یونیورسٹی منڈی بہاءالدین کے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم

    منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار) سپیرئیر کالج کے زیراہتمام میگا ایونٹ کا انعقاد، طلبہ کے مابین سٹیج پرفارمنسز کے دلچسپ مقابلے، فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے سپیرئیر کالج کے کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیراہتمام میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں نے پنجابی ثقافت، بھنگڑا، غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کے نقصانات، معاشرہ کے مختلف رنگوں سے متعلق خاکے پیش کئے، طالبات نے سماجی برائیوں کی بھرپور عکاسی کی اور نسل نو کو اپنی روایات، تہذیب سے جُڑے رہنے کا درس دیا جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔

    سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا

    تقریب میں سپیرئیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریاض، پروجیکٹ ڈائریکٹر حامد یوسف خان، پروجیکٹ مینیجر میاں محمد عرفان، ریجنل ڈائریکٹر محمد سلیم مغل، ڈائریکٹر سپیرئیر کالج منڈی بہاؤالدین ذاکر حسین، پرنسپل سپیرئیر گروپ آف کالجز منڈی بہاؤالدین محمد حفیظ ملک، پرنسپل سپیرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز محمد حفیظ شیخ، پرنسپل سیرئیر کالج منگھووال سید کاشف رضا، پرنسپل سپیرئیر کالج پھالیہ عدیل شہزاد، وائس پرنسپل سپیرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی کیمپس عبدالفاروق ڈائریکٹر بریکو انٹرنشینل حسنین تارڑ سمیت دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی.

    مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں جبکہ تقریب کے آخر میں کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا.

  • سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا

    سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا

    سپیرئیر کالج کے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، طلبا و طالبات نے بھر ہور حصہ لیا رسہ کشی، کیرم بورڈ، لوڈو، دیگر کھیلوں سمیت اصلاحی خاکے پیش کئے گئے، اچھی کارکردگی کے حامل طلباوطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

    منڈی بہاوالدین(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق سپئیرئر کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پلس کلاسز کے لیئے سپئیرئر فیسٹا فن پرائم کا انعقاد کیا، جس میں طلباوطالبات نے مختلف گیمز میں بھر پور حصہ لیا جس میں رسہ کشی پنچہ لڑائی باسکٹ بال شوٹنگ کیرم بورڈ اور لڈو کی گیمز منعقد کی گئیں تاکہ طلباء و طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی نشونما ہو سکے .

    پنجاب کالج میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد، طالبات نے ثقافتی لباس پہن کر شاندار ٹیبلوز پیش کئے

    طلبہ نے پروگرام کو خوب سراہا ادارے کے پرنسپل پروفیسر حفیظ احمد کا شکریہ ادا کیا کھیلوں کے اختتام پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پرنسپل پروفیسر حفیظ احمد وائس پرنسپل پروفیسر عبدالسبحان اور ای کیو (EQ) لیڈر پروفیسر کاشف بلوچ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے.

  • سپیئرئیر کالج منڈی بہاءالدین میں سائنس ایگزی بیشن کا انعقاد

    سپیئرئیر کالج منڈی بہاءالدین میں سائنس ایگزی بیشن کا انعقاد

    منڈی بہاؤ الدین سپیئرئیر کالج میں سائنس ایگزی بیشن طلباء و طالبات نے 500 سے زائد فزکس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سمیت مختلف ماڈل بنا کر کے خوب داد حاصل کی، ڈائریکٹر پروفیسر ذاکرحسین اور پرنسپل نے طلباوطالبات کی کارکردگی کو سراہا

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2022) منڈی بہاءالدین سپیئرئیر کالج میں سائنس ایگزی بیشن کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کالج کے طلباوطالبات نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر مختلف 500 سے زائد ماڈل بنائے، اور اسکی نمائش کی گئی طلباوطالبات نے بنائے گئے ماڈل میں گہری دلچسپی لی.

    یہ بھی پڑھیں: سپیئرئیر کالج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے حوالے سےآگاہی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد

    سائنس ایگزبیشن کا افتتاح ڈائریکٹر پروفیسر ذاکر حسین اور پرنسپل حفیظ احمد نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح اور فکر پاکستان علامہ محمداقبال کے خواب کی تعبیر پڑھا لکھا پاکستان بنانے کیلئے طلباوطالبات کو تعلیم کے میدان میں گراں قدر کامیابیاں حاصل کرنا ہوں گی.

    انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات نے جدید سائنسی علوم پرمبنی پانچ سوسے زائد ماڈل تیار کر کے آنے والے دورکی عکاسی کی ہے، پروفیسر حفیظ احمد کا کہنا تھا کہ جو قومیں تعلیم پر توجہ دیتی ہیں وہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں اس موقع پرادارہ کے پرنسپل پھالیہ کیمپس عدیل شہزاد، وائس پرنسپل عبدالفاروق، آئی کیو لیڈر کاشف بلوچ بھی موجود تھے.

  • سپیئرئیر کالج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے حوالے سےآگاہی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد

    سپیئرئیر کالج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے حوالے سےآگاہی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد

    منڈی بہاءالدین سپیئرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے حوالے سے نیوٹریشنل آگاہی کیمپ اور سیمینار کا انعقاد، طالبات نے متوازن غذا کی آگاہی کیلئے اسٹال لگائے

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2022) منڈی بہاءالدین سپیئرئیر کالج کیمپس فار یونیورسٹی پروگرامز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوٹریشن ڈے کے موقع پر سیمینار اور اسٹال کا انعقاد ہوا نیو ٹریشنل اگایی کیمپ کا افتتاح سپیریئر گروپ آف کالجز کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر حفیظ احمد ملک اور یونیورسٹی کیمپس انچارج پروفیسر کاشف شیخ نے کیا.

    اس موقع پر طالبات کی جانب سے غذا اور غذائیت کے حوالے سے آگاہی اسٹال لگائے گئے. یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر حفیظ احمد کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے متوازن غذا کے متعلق اگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، شہریوں اور خصوصاً طلباء و طالبات کو چاییے کہ وہ متوازن غذاؤں کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں.

    کیمپ ہیومن نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر طائلہ عارف اور طالبات کی جانب سے سیمینار اور غذائیت کے ماڈل بنا کر متوازن غذائیت کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا، ڈاکٹر طائلہ عارف میں غذائیت کے متوازن استعمال اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی

  • منڈی بہاءالدین: طالبہ کی کالج وین چلانے کی ویڈیو وائرل

    منڈی بہاءالدین: طالبہ کی کالج وین چلانے کی ویڈیو وائرل

    طالبات کی زندگیاں دائو پر لگا دی گئیں: نجی کالج کی وین طالبات سے چلوائی جانے لگی۔ ویڈیو ایم بی ڈین نیوز کی موصول.

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 جنوری 2022) یہ ویڈیو ہے ضلع منڈ بہاوالدین کی جہاں پر کٹھالیہ شیخاں گوہڑ روڑ پر نجی کالج کی وین نمبر LOK 3925 کالج کی طالبہ سے چلوائی جا رہی ہے اور ڈرائیور ساتھ والی مسافر سیٹ پر بیٹھ کر فون پر باتیں کر رہا ہے۔

    منڈی بہاءالدین میں‌آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کالج انتظامیہ کی اس بات کی خبر تک نہیں. کالج انظامیہ اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کو اس ڈرائیور کیخلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے تاکہ ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے .