سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے پوسٹر لگادیئے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے پوسٹر لگادیئے گئے، جن پر لکھا ہے کہ تمام عالمی فورمز پر کشمیر کے تنازع کو مؤثر انداز میں پیش کرنے پر پاکستان اور عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور وادی کے بیشتر علاقوں میں لگائے گئے، اور یہ پوسٹر جموں و کشمیر لبریشن الائنس نے کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے لگائے گئے جن پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصاویر بھی نظر آرہی ہیں۔ پوسٹرز پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے