اسلام آباد: ملک بھر میں پولٹری فیڈ ملوں کے درمیان کارٹیلائز یشن اور گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پولٹری انڈسٹری میں انکوائری مکمل کرلی۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 19 پولٹری فیڈ کمپنیاں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث رہی ہیں اور ان کی مبینہ کمپٹیشن مخالف سرگرمیاں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے۔ لہذا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔
دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پو لٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطا 836 روپے فی 50 کلوگرام بیگ یعنی 32 فی صد اضافہ کیا.
https://mbdinnews.com/archives/58159