پہلے حصے کی کامیابی کے بعد اداکار یش کی آنے والی فلم کے جی ایف: چیپٹر2 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
شیڈول کے مطابق فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے ٹیزر کو کل صبح ریلیز ہونا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر اسے آج ہی یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ اداکار یش نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں شائقین سے کہا کہ کچھ لوگ ٹیزر لیک کرنا چاہتے تھے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے اور میں اس بارے میں بھی فکر نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کے لیے نیک خواہش رکھتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں آپ میں سے بہت سارے ایسے تھے جنہوں نے کل تک ٹیزر کا انتظار کرنا تھا اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ براہ کرم فلم کا ٹیزر دیکھیں اور پسند کریں، یہ صرف ٹیزر ہے پوری فلم آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
فلم میں اداکار سنجے دت نے ولن کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے حصے کے لئے دو تین دن کی شوٹنگ باقی ہے۔ تاہم ، اداکار کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے علاج کے لئے کام سے وقفہ لیا ہے۔ کے جی ایف چیپٹر 2 اکتوبر میں ریلیز ہونا تھا لیکن کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے