لاہور: فاسٹ بولر حسن علی بھی پاپا بن گئے۔
جنوبی افریقہ میں موجود پیسر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہےکہ کہ الحمد اللہ ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے، اس ننھی پری کو اپنی فیملی میں ویلکم کرتے ہیں اور اس کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں، حسن علی نے فینز سے بھی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حسن علی اور بھارت کی سامعیہ آرزو کی شادی بیس اگست دوہزار انیس کو دبئی میں انجام پائی تھی۔بیٹی کی پیدائش پر حسن علی کو دوستوں اور فینز کی جانب سےمبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے