پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑيوں کی قيمت ميں ريکارڈ اضافہ کرديا۔
درآمدی ماڈل اے پی وی 1500 سی سی کی قیمت میں 11 لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 660 سی سی آلٹو، وی ایکس آر اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتیں 35 ہزار روپے بڑھادی گئیں۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی اے پی وی 45 لاکھ 75 ہزار روپے کی ہوچکی ہے۔ سوزوکی کی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ سوئفٹ آٹو: اضافہ: 2لاکھ 15 ہزارروپے۔ قیمت: 22 لاکھ 10 ہزارروپے۔سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل: اضافہ: 70ہزار روپے۔ قیمت 19 لاکھ 70ہزارروپے۔
سوزوکی ویگن آر: اضافہ دونوں ویریانٹس: 35 ہزار روپے۔ قیمت: 16 لاکھ 40 ہزار اور 17 لاکھ 30 ہزار روپے۔ سوزوکی آلٹو 660 سی سی: اضافہ: دونوں ویریانٹس: 35 ہزار روپے۔ قیمت: 14لاکھ 33 ہزار اور 16 لاکھ 33 ہزار روپے۔