راولپنڈی: حکومت کی طرف سے نئے سال2021 میں گزٹیٹڈ چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔
کیلنڈر کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر، 23مارچ یوم پاکستان، یکم مئی لیبر ڈے، 21 تا23 مئی عید الفطر،21تا22 جولائی عید قربان کی چھٹیاں ہوں گی۔
14اگست یوم آزادی، 18 اور 19 اگست یوم عاشورہ،19 اکتوبر عید میلاد النبی ﷺکی چھٹی،25 دسمبر قائد اعظم کی پیدائش و کرسمس جبکہ26 دسمبر کو مسیحی برادری کو کرسمس کی دوسری چھٹی ہوگی