اسلام آباد: ملک میں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق فیصلوں کے لیے آج اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
وفاقی و صوبائی وزرا کے اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم ، معاون خصوصی برائے صحت شریک ہوں گے۔اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے. وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسکول کھلنے جمعہ کو وزارت صحت و تعلیم صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے مگر حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر ہوگا۔ طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماں کے آغاز میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔ تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اس فیصلے پر عمل درآمد کو 15 جنوری کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے مشروط رکھا گیا تھا۔