راولپنڈی: ترکی جرمنی، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے 99 پاکستانی باشندوں کو ڈیپورٹ کردیا گیا۔
ترکی سے 58، جرمنی سے 30، یونان سے 7، متحدہ عرب امارات سے 2، کرغستان سے ایک اور جنوبی افریقا سے بھی ایک پاکستانی باشندے کو ڈیپورٹ کیا گیا ہے، مسافروں کو وزٹ ویزہ کی معیاد ختم ہونے، اسٹے اور غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ پر ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔
ٹریول ہسڑی والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے والوں سے انسداد اسمگلنگ سرکل کی تحقیقات جاری ہے۔