انقرہ: ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر ترکش فٹبالرز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں میچ کے دوران تمام فٹبالرز نے وقفہ میں اپنا روزہ افطار کیا، ترکی کے ایک اسپورٹس پیج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرائی جس میں میچ کے دوران انجری کی وجہ سے وقفہ ہوا تاہم فٹبالرز نے اس کا فائدہ اٹھایا اور روزہ افطار کیا، فٹبالرز کے اس عمل نے انٹرنیٹ صارفین کادل جیت لیا جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں نے ترکش فٹبالرز کی کامیابی کے لیے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Players from Turkish football team Ankara opening their fast midway through their match 😍 mashaAllah pic.twitter.com/zoafQYvCv9
— Hussain Anwar (@HussainAnwarr) April 13, 2021
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹر محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی تھی جب کہ وہ روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ بھی کرتے رہے۔