بے فکر ہوجائيں، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ ہے

وزارت آئی ٹی نے صارفين کيلئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ايپ پاليسی کی تبديلی سے نان بزنس اور انفرادی اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔ازارت انفارميشن ٹيکنالوجی کی جانب سے جاری بيان ميں کہا گيا کہ واٹس ايپ پرائیویسی تبدیلی صرف بزنس اکاؤنٹس کیلئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے اقدامات سے نان بزنس، ریگولر اور انفرادی پروفائلز اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپاکستانی شہریوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔ وزارت آئی ٹی حکام نے مزيد کہا ہے کہ فیس بک کی وضاحت اور موجودہ صورتحال مانیٹر کررہے ہیں۔

اس سے قبل فيس بک پبلک پاليسی منيجرسحر طارق نےبدھ کوسماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو ميں کرتےہوئے واٹس ایپ سے متعلق افواہوں کو مسترد کرديا۔ انھوں نے بتایا کہ واٹس ایپ میسیج یا کال کا لاگ نہيں رکھا جائے گا اورکانٹیکٹس کی تفصیلات بھی فیس بک سے شیئر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے سربراہ کا پالیسی میں تبدیلی پر تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری

سحر طارق نےبتایا کہ فیس بک کی جو 2016 سے پاليسی تھی،ابھی بھی وہی پاليسی ہے،جو ٹرمز آف سروس ہيں اس ميں کوئی تبديلی نہيں آئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صارف کی پرائيوسی ميسجز انکرپشن ہيں۔ انھوں نے بتایا کہ نئے ٹرمز آف سروس کا اطلاق بزنس اکاؤنٹ پرہوگا اورصارفين کو اسے تسليم کرنے ميں قباحت نہيں ہونی چاہيے۔ انھوں نے مزید وضاحت کی کہ صارفین کا خيال ہے کہ اب شايد آپ کے پيغامات يا کريڈٹ کارڈ کا نمبر يا فنانشل ڈيٹا شيئر کيا جائے گا تاہم يہ خيال غلط ہے

اپنا تبصرہ لکھیں