Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

Written by

www.mbdinnews.com

in

کھیل

لاہور: پاکستانی کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون بلے باز کی پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، اور اس بار پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف ، ظہیر عباس اور جاوید میاں داد کے بعد نمبر ون بننے والے چوتھے پاکستانی ہیں، جب کہ بابر اعظم نے نمبر ون بلے باز بن کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 5 سال سے قائم بادشاہت کاخاتمہ کیا ہے

بھارتی کپتان 2017 سے ون ڈے بیٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض تھے۔ آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر دھکیل دیئے گئے ہیں، اور انہی کے ہم وطن روہت شرما تیسری، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، انگلینڈ کے جونی بیراسٹو چھٹی، پاکستان کے فخر زمان ساتویں ، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں

←رمضان: شفاء اور دوزخ سے چھٹکارہ
مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر ، پیٹرول سستا ہونے کا امکان→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz