سان فرانسسكو: آئی فون کے شوقین غالباً برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ ایپل اپنے آئی فونز سے نوچ (اسکرین کے اوپر کالا مستطیل حصہ) ختم کررہا ہے لیکن اب یہ بات آئی فون 14 پرو اور پرومیکس کے حوالے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے۔
رواں ہفتے کے شروع میں ایک کورین پبلکیشن ‘دی الیک’ نے کہا تھا کہ اس بار آئی فون پرو اور پرو میکس کی باڈی میں یہ حصہ نہیں ہوگا۔ تاہم یہ سستے آئی فونز پرو میں برقرار رہے گا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار ایپل ہول-پنچ-کیمرے کا استعمال کرے گا (یہ کیمرہ اسکرین کے اوپر کنارے پر یا درمیان میں نصب ہوتا ہے اور کوئی اضافی جگہ نہیں گھیرتا)۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کی گھڑی صارفین کیلئے خطرہ بن گئی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج
ایپل ایسا کیوں کررہا ہے؟ اس کا جواب بہت آسان ہے، ایپل اپنے فون کو دیگر کمپنیوں کے فون سے الگ دکھانا چاہتا ہے۔ اب تک جتنے بھی فون سامنے آئے ہیں ان کی اکثریت میں نوچ عام ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ایپل نوچ ختم کرکے جداگانہ شناخت رکھنا چاہتا ہے