امریکی ویزا: مسلم ممالک کیلئے دوبارہ درخواستوں کا عمل شروع

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 13 مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد ان ممالک کے شہریوں کے لیے درخواست کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 مسلم ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس میں افریقی ممالک بھی شامل تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر جو بائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر مسلمانوں پر لگائی جانے والی نام نہاد پابندیاں ختم کر دی تھیں۔

امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ جن درخواست گزاروں کو 20 جنوری 2020 سے قبل ویزا دینے سے انکار کیا گیا تھا، انہیں لازمی طور پر نئی درخواستیں جمع کرانے کے ساتھ نئی فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ 20 جنوری 2020 کے بعد والے اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کروائے بغیر دوبارہ غور کرسکتے ہیں اور انہیں اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2017 کے بعد سے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے تحت تقریبا 40ہزار افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فہرست میں کچھ ممالک کو شامل کیا گیا جبکہ بعض کو فہرست سے نکال دیا گیا۔ ٹرمپ نے آخری مرتبہ اس میں میانمار، اریٹیریا، ایران، کرغزستان، لیبیا، نائیجیریا، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، تنزانیہ، وینزویلا اور یمن کو شامل کیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں