اعجاز اور امیر رانجھا کے قتل میں پولیس اور ق لیگ کا ہاتھ ہے، منڈی بہاولدین پولیس ق لیگ کے ماتحت ہوچکی ہے ، وسیم افضل

منڈی بہاوالدین (تازہ ترین ۔ 16 جون2021ء) پی ٹی آئی کے رہنما وسیم افضل چن نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں پولیس ق لیگ کے ماتحت ہوچکی ہے۔ پولیس گردی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ اعجاز اور امیر رانجھا کے قتل پولیس اور ق لیگ دونوں کا ہاتھ ہے۔ گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او منڈی بہاولدین کہتا ہے کہ پولیس میانہ گوندل میں اعجاز اور امیر رانجھا کے قتل کے واقع میں ملوث نہیں ہے جب کہ میرے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے ثابت ہو جائے گا کہ پولیس ملزمان کو موقع واردات میں اسکوارڈ کر رہی ہے۔

پولیس نے ایسا کیوں کیا اس سے صاف ظاہر ہوت اہے کہ اس کے پیچھے ق لیگ کی منڈی بہاولدین کی قیادت کا ہاتھ ہے کیونکہ منڈی بہاولہدین میں پولیس ق لیگ کے ماتحت کام کر رہی ہے۔ اس بات کا فیصلہ اب عوام کرے گی کہ ضلع میں ہونے والی قتل و غارت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔وزیر اعظم ق لیگ کی پولیس گردی کا نوٹس لیں۔ ہم ضلع کو پرامن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر بعض شرپسند اور مفاد پرست عناصر امن نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: ندیم افضل چن کے قریبی دوست اعجاز رانجھا کا میانہ گوندل چوک میں قتل

آج پورے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ہماری ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔ واضع رہے کہ چند روز قبل میانہ گوندل میں ٹرانفسارمر کی تنصیب کے تنازعے پر مقامی ایس ایچ او عدالتی سٹے ہونے کے باوجودعدالتی احکامات کو رد کر تے ہوئے معاملے میں کود پڑے تھے۔جس کی بنا پر تنازعہ بڑھا اور مسلح ملزمان نے پی ٹی آئی کے رہنما مقتول اعجاز رانجھا اور امیر رانجھا کو قتل کر دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *