ندیم افضل چن کے قریبی دوست اعجاز رانجھا کا میانہ گوندل چوک میں قتل

منڈی بہاوالدین میں قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا. ندیم افضل چن کے قریبی دوست اعجاز رانجھا کا میانہ گوندل چوک میں قتل

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 10 جون 2021) ملکوال کے علاقہ میانہ گوندل چوک میں ٹرانسفارمر کی تنصیب پرجھگڑا -جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا پولیس تھانہ میانہ گوندل نے موقع پر پہنچ گئی جبکہ نعش کو پاسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کردیا

ملکوال کے علاقہ میانہ گوندل چوک میں ٹرانسفارمر کی تنصیب پر دو پارٹیوں میں میں جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم پارٹی نے فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر پی ٹی آئی راہنما اعجاز رانجھا موقع پر جانبحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا پولیس تھانہ میانہ گوندل نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کردیا بتایا جارہا ہے.

جانبحق ہونے والا اعجاز رہنما پاکستان تحریک انصاف ندیم افضل چن کا قریبی رشتہ دار ہے جسے ٹرانفارمر کی تنصیب پر اعتراض تھا اور اس نے اس حوالہ سے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا جبکہ ملزم پارٹی ٹرانسفارمر لگوانا چاہتے تھے پولیس تھانہ میانہ گوندل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں