اسلام آباد: حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقررکیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ وفاقی بجٹ میں12 سے 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقررکیا ہے جب کہ حماد اظہر کے دستخطوں سے جاری میڈیم ٹرم بجٹ اسٹریٹیجی پیپرمیں برآمدات کا ہدف25.7ارب ڈالر، مجموعی وفاقی اخراجات8056ارب اور خسارہ3154 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔
قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلیے3105ارب، دفاعی بجٹ1330ارب اورسول حکومت چلانے کیلیے رقم488ارب سے بڑھا کر510ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے