تھانہ پھالیہ کے علاقہ دربار بہاول شیر کے قریب پولیس مقابلہ ۔فائرنگ کے تبادلہ میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید،دو زخمی. دو ڈاکو ہلاک۔ڈاکووں کی ساتھی ایک زخمی خاتون سمیت دو خواتین گرفتار۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 10 جون 2021) تھانہ پھالیہ کے علاقہ دربار بہاول شیر کے قریب چھپے ہوے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کردی تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو افتخار عرف کھارو ساکن ڈھولہ اور عتیق ساکن رکھ مینار ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کا جوان امتیاز احمد شہید اور دو پولیس اہلکارعرفان اصغر اور ذولقرنین زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین سعید انور کنگرا پولیس مقابلہ کی نگرانی کرنے کے لیے موقع پر موجود رہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی ساتھی خواتین جن میں سے ایک زخمی ہے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکو ڈکیتی ،قتل اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
منڈی بہاوالدین۔ ڈاکوؤں کیساتھ پولیس مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی امتیاز کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی . نماز جنازہ میں آر پی او گوجرانوالہ راؤ عںدالکریم، ڈی پی او انور سعید کنگرا ڈپٹی کمشنر طارق بسرا سمیت پولیس افسران و ملازمین نے شرکت کی. شہد پولیس سپاہی امتیاز سی آئی اے میں فرایض منصبی سر انجام دے رہا تھا
منڈی بہاوالدین ۔ شہید سپاہی نے 2007 میں پولیس ملازمت جوائن کی. شہید کے سوگواران میں 2 بیٹے اور بیوہ شامل ہیں. شہید کا جسد خاکی مکمل پولیس اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں کوٹ بلوچ میں دفن کیا جائیگا۔