Why did Sajid Bhatti record 2 videos of leaving and not leaving PTI?

ساجد بھٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے کی 2 ویڈیوز کیوں ریکارڈ کیں؟

بیرون ملک جانے والے سابق ایم پی اے ساجد بھٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کی دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، جن میں تضاد پایا جاتا ہے۔ میڈیا نے حقائق کی تصدیق کے لیے ساجد بھٹی کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا تو ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی۔

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ساجد بھٹی نے اپنے ویڈیو بیان کے دو ورژن انٹرنیٹ پر چھوڑے ہیں۔ ایک میں وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اور دوسری میں عمران خان کی پارٹی سے اپنی وفاداری کا اعادہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ساجد بھٹی پی پی 67 منڈی بہاؤالدین سے سابق ایم پی اے ہیں۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور 2019-2021 کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے سکولز ایجوکیشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ساجد بھٹی کی پہلی ویڈیو اینکر غریدہ فاروقی نے ایکس پر جاری کی۔ اپنی پوسٹ میں غریدہ نے لکھا کہ پی پی 42 سے امیدوار ساجد خان بھٹی کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پرویز الٰہی سے کوئی تعلق نہ ہونے کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی بھی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں