منڈی بہاءالدین (محمد آصف سے) گوجرہ کے قریب پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے تیل انلوڈ کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ٹینکر ڈرائیور سمیت تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
منڈی بہاءالدین کے علاقہ گوجرہ کے قریب پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے تیل ٹینکی میں ڈالا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے 40 ہزار لٹر سے زائد تیل جل گیا جبکہ ٹینکر ڈرائیور سمیت تین افراد جھلسنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
آگ نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے متاثرہ علاقہ کو گھیرے میں کے کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے بند کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر پٹرول پمپ سے ملحقہ آبادی کو خالی کروا لیا گیا، جبکہ بجلی کی ترسیل بھی متاثرہ علاقہ میں بند کر دی گئی۔