پھالیہ: بااثر شخصیات نے ڈیرہ پر کام کرنے والے مزدور کو زنجیروں میں جکڑ دیا

عدم برداشت کا عنصر معاشرے میں سرایت کر چکا ہے۔ معمولی جھگڑا لڑائی کا باعث بنتا ہے۔ بااثر شخصیات کے اثر و رسوخ کے باعث ملزمان بے لگام ہو گئے ہیں۔ لیکن منڈی بہاؤالدین میں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مزدور کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چک دالہ میں مویشیوں کے ساتھ کام کرنے والے مزدور کو زمیندار نے 10 ہزار ادا نہ کرنے پر زنجیروں سے باندھ کر قید کر دیا۔تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پھالیہ پولیس نے مزدور کو بازیاب کرا لیا ہے۔

منڈی بہاوالدین کے نواحی گاوں چک دالہ میں مویشیوں کو چارہ ڈالنے والے مظفر گڑھ کے رہائشی حاجی احمد ولد رسول بخش کو کام چھوڑ کر بھاگ جانے اور بقایا دس ہزار روپے نہ دینے پر مانو چک کے با اثر زمیندار مبینہ طور پر قید کر لیا اور اس کے پاوں میں زنجیر ڈال کر ریڑھی کے ساتھ باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین نے نوٹس لے لیا۔ پھالیہ پولیس نے مذکورہ مزدور کو بازیاب کر کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں