لاہور میں عربی خطاطی کے ڈیزائن کا کرتا پہننے والی خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے والی پولیس اہلکار، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں۔ ان کی رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت سید اشتر نقوی حال ہی میں دھوم دھام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک سید اشتر نقوی کا نکاح پہلے ہی ہوچکا تھا۔لاہور کے واقعے کے بعد ان کے نکاح کی تصاویر کا بھی خوب چرچہ ہوا تھا۔ تاہم اب شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات جس میں قوالی نائٹ، مہندی، مایوں، رخصتی اور پھر ولیمہ شامل ہیں، ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
قوالی نائٹ سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
بعدازاں اے ایس پی کی مایوں اور مہندی کی تقریب سے بھی تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ مسٹرڈ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سفید شلوار قمیض اور مہندی رنگ کی ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔
اس کے علاوہ اپنی بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔ بارات کی تقریب سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہربانو کی انٹری سمیت انہیں اسٹیج پر دولہا کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو ہوئی۔
ولیمے کے موقع پر دلہنیا نے ایوئری رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا اور اس موقع پر اشتر نقوی سیاہ کوٹ پینٹ میں نظر آئے۔