فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس فیچر میں ایک اہم اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
میٹا کی ذیلی ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے سٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی صلاحیت متعارف کرائے گی۔ فیچر کو فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن پر منتخب بیٹا صارفین کے ذریعے آزمایا جا رہا ہے۔
یہ فیچر صارفین کے لیے میٹا کے ذیلی ادارے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پہلے سے ہی دستیاب ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی سٹوریز میں میوزک شامل کر سکتے ہیں۔
WhatsApp Beta Info کے مطابق، پلیٹ فارم فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ یہ تجرباتی فیچر فی الحال صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ ورژن 2.25.2.5 انسٹال ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
WhatsApp Beta Info نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ iOS Beta 25.1.10.73 اپ ڈیٹ iOS صارفین کے لیے اسی فیچر کو متعارف کرانے جا رہا ہے۔