مانگٹ میں ایک فلاحی تنظیم نے 10 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروا دیں

منڈی بہاءالدین کے مثبت پہلو.کلسانہ برادری کا فلاحی کارنامہ، مانگٹ میں 10 مزدور پیشہ خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کروا دیں.

منڈی بہاءالدین – مانگٹ شریف کے سماجی و فلاحی دائرے میں ایک نئی مثال قائم ہو گئی، جب کلسانہ برادری کے تعاون سے 10 مستحق اور مزدور پیشہ سفید پوش خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں نہایت شاندار اور باوقار انداز میں منعقد کی گئیں۔

تقریب میں نہ صرف نکاح اور ولیمہ کا اہتمام کیا گیا بلکہ ہر دلہن کے لیے مکمل جہیز، روزمرہ کی ضروریات، خوبصورت تحائف اور دیگر گھریلو سامان بھی فراہم کیا گیا۔ مہمانوں کی بھرپور خدمت عمدہ کھانوں سے کی گئی، جس نے اس فلاحی اقدام کو ایک یادگار دن بنا دیا۔

اس بابرکت موقع پر خصوصی طور پر چوہدری ظفر اقبال کلسانہ، چوہدری مظہر اقبال کلسانہ، بیرسٹر عاطف ظفر کلسانہ، کاشف ظفر کلسانہ، احتشام مظہر، ارسلان مظہر، عثمان مظہر اور آل کلسانہ برادری نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، جنہیں اہلیانِ مانگٹ اور مقامی تنظیموں کی جانب سے بھرپور مبارکباد پیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں