محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں بھی دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ میں دھند چھائی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور جی دونواح میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کشمور، پڈعیدن، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔