منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 17 نومبر 2023 )وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ضلع منڈی بہاوالدین کے مختلف میرج ہالز کو اچانک چیک کیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران نے یکم ستمبر سے لے کر اب تک 204میرج ہالز کو چیک کیا اور ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے پر 22 میرج ہالز کو 9لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور 5ایف آئی آرز بھی درج کروا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ میرج ایکٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
میرج ہال مالکان اپنے اور بہترین قومی مفاد میں میرج ایکٹ کی پابندی کریں ۔ تمام میرج ہالز مالکان رات 10بجے فنگشن کے اختتام کی پابندی پر بھی کاربند رہیں جبکہ آتشبازی و بے جا لائٹنگ ، نمود و نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی ممنوع ہے۔