imran khan long march at mandi bahauddin

پی ٹی آئی جلسے کے بعد خواتین میں پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان تحریک انصاف کا منڈی بہاء الدین لانگ مارچ اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔ پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 نومبر 2022) پاکستان تحریک انصاف کا منڈی بہاءالدین میں لانگ مارچ. مارچ میں عوام کو اکٹھا کرنے کے لئے عوام میں پیسے بانٹے گئے. سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ اعجاز چوہدری کی جانب سے پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اےامتیاز احمد چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں خواتین کو 2 ، 2 ہزار روپے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں