سمر گیمز 2025 کے ٹرائلز منڈی بہاؤالدین میں جاری ہیں

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن، ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام سمر گیمز 2025 کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جون 2025) جس میں انڈر 21 گرلز اینڈ بوائز کے ہاکی اور بیڈمنٹن، والی بالز انڈر 21 بوائز اور کبڈی بوائز اوپن کے ٹرائلز جاری ہیں۔ ان ٹرائلز کے ذریعے ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر باقاعدہ نوٹیفائیڈ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ سلیم چیمہ کی زیر نگرانی ان ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ کبڈی (بوائز) کے ٹرائلز پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم پھالیہ میں منعقد ہوئے، جس میں تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ گرلز بیڈمنٹن ٹرائلز ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئے، جس میں گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ان ٹرائلز میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کر کے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ان ٹرائلز میں کسی بھی ڈیپارٹمنٹل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ٹرائل میں شرکت کے اہل نہیں ہیں، صرف ضلع منڈی بہاءالدین کے مستقل کھلاڑی ہی شرکت کرنے کے اہل ہوں گے اور کبڈی کے کھیل میں عمر کی کوئی پابندی نہیں رکھی گئی ہے جبکہ ہاکی، بیڈمنٹن اور والی بالز میں عمر 21 سال رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں