traffic officer

ٹریفک آفیسر نے گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگوا دئیے

ڈی آئی جی ٹریفک کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق شفیع کی ہدایت پرانچارج ایجوکیشن ونگ محمد نواز ٹریفک وارڈن انچارج کنگ چوک ہیڈ کنسٹیبل نصراللّٰہ نے کنگ چوک میں ڈرائیواران اور عوام الناس کو ٹریفک آگاہی کے متعلق ہدایت دیں,روڈ سیفٹی کے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 دسمبر 2022) انچارج ایجوکیشن ونگ محمد نواز ٹریفک وارڈن انچارج کنگ چوک ہیڈ کنسٹیبل نصراللّٰہ نے فوگس کے متعلق حفاظتی تدابیر کےبارے میں آگاہی دی اور گنے والی ٹرالیوں پر ریفلیکٹر بھی لگاۓ

انہوں نے کہا کہ دھند میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے دوران ایکسیڈنٹ بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اس لیے دھند کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کریں اوردروان سفر فوگس لائٹس اور انڈیکیٹرز کا استعمال کیا جاۓ تیز رفتاری سے گریز کریں اور گاڑی سٹرک کے انتہائی بائیں سمت چلائیں

دھند کے دوران گاڑی سڑک پر ہرگز پارک مت کریں اپنی گاڑی کو آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ پر رکھیں۔کم عمر ڈرائیور چھوٹی بڑی گاڑی چلانے سے پرہیز کریں .

اپنا تبصرہ لکھیں