petrol price in pakistan today

پیمانوں میں گڑبڑ کرنے پر 3 پٹرول پمپ مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک. اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے سرگودھا روڈ پر مختلف پیٹرول پمپس کو اچانک چیک کیا. انہوں نے چیکنگ کے دوران معیار اور مقدار کا بھی جائزہ لیا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2024) اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس کی جانب سے پیمانوں میں گڑ بڑ کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں پر 3 پٹرول پمپس مالکان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

آج پٹرول کی تازہ ترین قیمتیں‌جانئیے

ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر گڑ بڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں اور پیمانوں میں کوئی گڑ بڑ نہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں