Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

ڈیجیٹل زراعت شماری یکم جنوری سے 10 فروری 2025 تک کی جائے گی

fields

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈائریکٹر شماریات اعجاز حسین نقوی، سی ای او ایجوکیشن ضیاءاللہ عباسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، سینسز آفیسر محمد اختر گوندل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30نومبر 2024) اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل زراعت شماری یکم جنوری سے 10 فروری 2025 تک کی جائے گی، جس میں ایک فرد کی لسٹنگ سمیت زرعی زمین ، دستیاب زرعی آلات ،لائیو سٹاک، پھلدار پودوں، بیج، ٹیوب ویل، خوراک کی متعلقہ ضروریات، زرعی مشینری کی ملکیت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔

جس کو مکمل کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن، لائیو سٹاک، زراعت، ہیلتھ، شماریات اوربہبود آبادی کے 61 ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی، جنہیں 23 دسمبر سے 25 دسمبر 2024 تک تین روزہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کاکہنا تھا کہ زراعت شماری ملکی ترقی اور موثر منصوبہ بندی کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک میں زرعی پیداوار میں موجودہ اور درکار وسائل سمیت چھوٹے اور بڑے کسانوں کی درجہ بندی اور مشینری کے بارے میں معلومات اور مشکلات معلوم کر کے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہے ۔

یہ اقدام ملک کے زرعی شعبے میں ترقی اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ وہ زراعت شماری کے تکنیکی پہلوﺅں اور افادیت کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زراعت شماری کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں۔

←ولیمہ سے واپسی پر دولہا دلہن نہر میں‌ڈوب کر جاں بحق
پیمانوں میں گڑبڑ کرنے پر 3 پٹرول پمپ مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz