Darbar Hazrat Nusho Pak

حضرت نوشو پاک کے 380 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال احمد کی سربراہی میں حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ کے 380 ویں سالانہ عرس مبارک کے حفاظتی و دیگر انتظامی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عرس کی تقریبات کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے کر تیاریاں شروع کردی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال احمد کی سربراہی میں دربار حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ پر سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب تحصیلدار پھالیہ ظفر رانجھا چیف آفیسر بشیر تارڑ صاحبزادہ پیر سجاد ماہی صاحبزادہ پیر محمد زمان نوشاہی صاحبزادہ پیر کامران خضر نوشاہی چئیر مین صاحبزادہ اکمل حسین شاہ خطیب علامہ محمد بشیر کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلی افسران و منتظمین دربارکمیٹی نوشو پاک نے شرکت کی

جس میں عرس تقریبات کے انتظامات اور زائرین کی سہولیات کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں گئیں اور تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ساتھ ہی محکموں کو تفویض کردہ ذمہ داریوں کی بروقت تعمیل کو یقینی بنانے سخت ہدایات بھی دی گئی

اجلاس کے موقع پر منتظمین دربار کیمٹی نوشو پاک اور محکمہ اوقاف کی جانب سے 21 جون سے 23 تک38چوہعرس مبارک کی شروع ہونے والی تقریبات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عرس مبارک میں پنجاب سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں

جن کی سیکورٹی کو فول پروف بنا نے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارں کے اہلکاروں سمیت احاطہ دربار میں 8 سی سی ٹی وی کیمرے 20 بڑی سرچ لائٹس 6 واک تھرو گیٹ اور ایک بڑا جرنئٹر نصب کیا گیا جائے گا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال احمد نے کہا کہ میرے نزدیک کام عبادت کا درجہ رکھتا ہے اس لئے میں کام میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا عرس کی تقریبات کے موقع پر آنے والے زائرین کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور دیگر انتظامی امور کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے داخلی اور خارجی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں اور تمام ذائرین کی تلاشی کے لئے مرد اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز اہلکار بھی تعینات کی جائیں

Darbar Hazrat Nusho Pak

زائرین کی مکمل تلاشی کے بعد انہیں داخلے کی اجازت دی جائے انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ ہائی وے اور اوقاف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں درگاہ کی خوبصورتی کے لیے عرس مبارک سے پہلے دربار کے ارد گرد کے علاقوں سٹرکوں دربار سے ملحقہ قبرستان اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی سیوریج کے نظام سمیت زائرین کی سہولت کے لیے دیگر انتظامات مکمل کئے جائے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سڑک کنارے کسی قسم کی کوئی دوکان یا ریڑھی نہیں لگے گی

زائرین کی قیمتی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر عرس مبارک پر کسی بھی قسم کے جھولے لگانے کی اجازت نہیں ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ضلع کونسل کا کوئی فرد ایک روپیہ ٹیکس نہیں لے گا جو لے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی عرس مبارک کی تمام تر انتظامات کی نگرانی کے لیے نائب تحصیلدار پھالیہ ظفر اقبال رانجھا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کی نگرانی کریں گے بلکہ انتظامات کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ بھی پیش کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں