police

کرایہ داروں کی رجسٹریشن شروع، جرائم میں کمی آئے گی

منڈی بہاؤالدین(حاجی مظہر اقبال گوندل)منڈی بہاءالدین میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن شروع، جرائم میں کمی آئے گی

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کے حکم کے مطابق تھانہ صدر اور دیگر تھانہ جات کی پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر بیرون شہر سے منڈی بہاؤالدین آ کر کام کرنے والے افراد، دوسرے شہروں سے آئے ہوئے منڈی بہاؤالدین میں مقیم تمام کرائے داروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

یہ انتہائی اچھا اقدام ہے، اس سے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہو گی،کسی بھی جرم کے واقعہ میں ملوث افراد کو ڈیٹا کے ذریعے شناخت کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں