summer heat wave

منڈی بہاءالدین میں آج درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جیکب آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ نور پور تھل میں آج کا درجہ حرارت بھی 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بھکر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48، سرگودھا شہر کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

سبی میں آج درجہ حرارت 48، بہاولنگر 47 اور بنوں میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو میں درجہ حرارت 47 اور گوجرانوالہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حافظ آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری، جھنگ میں آج بھی 47 ڈگری، جہلم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری، کاروار (لیہ) میں بھی درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔

قصور میں آج درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ، کوٹ ادو میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ منڈی بہاءالدین میں بھی آج درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں