منڈی بہاءالدین، اجتماعی زیادتی کیس۔ ڈی پی او کا فوری نوٹس، مرکزی ملزمان گرفتار۔
منڈی بہاءالدین: تھانہ پھالیہ کی حدود میں واقع مانو چک پل سے خاتون کو اجتماعی زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کے واقعے کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
تھانہ پھالیہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان علی حسن ولد عمرحیات،دلاور شہزاد ولد شبیر احمداورساجد علی ولد محمدمہندی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔