منڈی بہاؤالدین: گرینڈ ٹیچرز الائنس کی اپیل پر سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ جاری. بچوں کو چھٹی کروادی گئی. مطالبات پورے نہ ہونے تک سکولوں کو بند رکھیں گے۔ٹیچر الائنس
منڈی بہاؤالدین کے تحصیل ملکوال اور پھالیہ سمیت ضلع بھر میں سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل سکولوں کو تالے لگادیے گئے ہیں۔اس موقع پر ضلع بھر کے اساتذہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی سے ڈی سی آفس تک ایک پر امن ریلی نکالی جس میں فی میل اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی .
سرکاری سکول کب کھلیں گے؟ بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان، ذمہ دار کون؟
گرینڈٹیچر الائنس کے اساتذہ رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے اس وقت تک تعلیمی بائیکاٹ جاری رہے گا. پنجاب حکومت فوری طورپر لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن منسوخ کرے اورسکولوں کی نجکاری اور پنشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لیا جائے. اساتذہ رہنماوں نے اس موقع پر کہاکہ ہم لاکھوں بچوں کےمستقبل کا سودانہیں کرنے دینگے.