سرکاری سکولز ایک دفعہ پھر سبقت لے گئے. منڈی بہاءالدین کی طالبات کا ایک اور اعزاز. میٹرک کے سالانہ امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں چھٹی اور دسویں پوزیشن حاصل کر لی.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 جولائی 2024) پنجاب بورڈ کے تحت میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان برائے سال 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا. ضلع منڈی بہاءالدین کے سرکاری سکولز کی دو طالبات نے پورے گوجرانوالہ بورڈ میں چھٹی اور دسویں پوزیشن حاصل کر کے اپنا، اپنے والدین، ادارے اور علاقے کا نام روشن کر دیا.
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ صباحت شہزادی نے جنرل گروپ میں 1200 میں سے 1131 نمبرز حاصل کر کے پورے بورڈ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی. اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈ مکو کی طالبہ مریم بی بی نے 1200 میں سے 1124 نمبرز لے کر بورڈ میں دسویں پوزیشن اپنے نام کر لی.
گوجرانوالہ: امتحان میں کل 2 لاکھ 24 ہزار 536 امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 209 امیدوار کامیاب ہوئے جن کا تناسب 74.91 فیصد رہا۔ امتحانات میں 56 ہزار 327 امیدوار فیل ہوئے۔
امتحان میں سائنس گروپ کے شجاع امیر نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ کے محمد ولید نے 1186 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عبیرہ شاہد اور میمونہ لیاقت نے 1185 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی
نجی سکولوں میں کامیابی کا تناسب 66.46 فیصد رہا۔ محمد انس نوید نے 1191 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد فیضان شوکت نے 1190 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ رانیہ شاہد نے 1188 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنیں مدرسہ کے طلباء نے حاصل کیں۔
Leave a Reply