پنجاب کالج ریپ کیس: منڈی بہائالدین کیمپس کے طلبا کا شدید احتجاج جاری، پولیس پر پتھرائو، کالج کے اندر اور باہر آگ لگا دی، باقی کالج کے طلبا بھی موقع پر موجود
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 اکتوبر 2024) پنجاب کالج لاہور کیمپس میں طالبہ کے زیادتی کا واقعہ کے خلاف منڈی بہائوالدین میں بھی طلبا سڑکوں پر نکل آئے. پنجاب کالج کے سٹوڈنٹس اور پولیس میں پتھراؤ جاری. موقع پر پولیس افسران ڈی ایس پی عدیل ظفر بوسال، حاجی امتیاز انچارج صوفی سٹی چوکی موقع پر موجود. پتھراؤ کی شدت سے پولیس افسران زخمی ہونے کا خدشہ.
اس وقت رسول روڈ میدان جنگ بنا ہوا ہے. ڈی ایس پی کو پتھر لگنے کی اطلاعات موصول. عدیل ظفر کا سٹوڈنٹس کے ساتھ مذاکرات جاری. طلبا کا پتھرائو ، جس کے نتیجے میں پنجاب کالج کے کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں. طلبا پنجاب کالج کا گیٹ توڑ کر کالج کے اندر داخل ہو گئے.
تمام کالج کے سٹوڈنٹس اس ٹائم موقع پر موجود ہیں جس میں رسول کالج، سپیئر کالج، اور پنجاب کالج کے طلبا شامل ہیں.