students giving matric exams in class room

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت طلباء شدید گرمی اور حبس میں امتحان دینے پر مجبور

منڈی بہاوالدین: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بچیوں کے امتحانات کیلئے بنایا گیا سینٹر واسو گرلز کالج میں نا پنکھا نا پانی۔ طالبات کو شدید گرمی اور حبس میں قید کر دیا جاتا۔ شدید گرمی کیوجہ سے اکثر طالبات کی طبعیت خراب ہو جاتی ہے۔ دم گھٹنے سے کسی کی جان چلی جائے تو کون ذمہ دار ہو گا۔ طالبات سراپا اجتجاج۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین و اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی اے، ایم اے کلاسز کے امتحان کیلئے بنائے گئے سنٹر گرلز ہائی سکول واسو جس کو اب گرلز کالج کا درجہ دے دیا گیا ہے، میں طالبات سخت مسائل میں مبتلا۔ شدید گرمی میں کمرے میں روم میں چھت پر کوئی پنکھا نہیں ہے یا جان بوجھ کر اتار دیا گیا۔

سخت گرمی اور حبس میں طالبات کو بیٹھا کر پیپر لئے جارہے ہیں۔ ایک ٹیبل فین تک نہیں لگا کر دیا جاتا۔ اس پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ پینے کے لیے پانی کا دور دور تک کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔ شدید گرمی اور تیز لو کے موسم میں جب درجہ حرارت 50 کے قریب پہنچ رہا ہوتا ہے

ایسے میں دور دراز گاوں سے امتحان دینے آنے والی بچیوں کیساتھ ایسا سلوک انتہائی افسوس ناک بلکہ بچیوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ طالبات کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے فی الفور اس معاملہ کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں