drugs

سیرے سکول میں منشیات کے نقصانات اور تدارک کے حوالے سےسیمینار کا اہتمام

پھالیہ (احسان نازش سے ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سیرے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام منشیات کے نقصانات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی واک و سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہاوالدین چوہدری محمد اورنگزیب اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل پھالیہ حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران، اساتذہ، طلباء، میڈیا اور عوام کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سیمینار کے کامیاب انعقاد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد اورنگزیب نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ثناءاللہ رانجھا، ادارے کے ہیڈ ماسٹر عبد الروف گجر اور سکول سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل اور والدین کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ انہیں منشیات کے نقصان سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ اس ناسور سے دور رہ کر اپنا مستقبل سنواریں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نشے سے انکار زندگی سے پیار کا پیغام تمام تعلیمی اداروں کے طلباء تک پہنچایا جائے گا۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ تمام حاضرین نے عہد کیا کہ منشیات کے مضر اثرات بارے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور منشیات کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں