summer vacations

گرمی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی

اسلام آباد: شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

سیکرٹری تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں گے۔ نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات تک جاری رہیں گے۔

Summer Vacation 2024 in Punjab Notification – Expected dates

سیکریٹری تعلیم کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرمی کی لہر کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں