ملکوال سے پنڈدادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس کئی سال کے وقفے کے بعد جمعہ سے دوبارہ شروع ہو گی۔اس بات کا فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ
شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی چار بوگیوں پر مشتمل ہو گی اور روزانہ تین چکر لگائے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ گرین لائن سروس کا تمام تر سہولیات کے ساتھ اگلے ماہ سے آغاز ہو گا۔