وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 12 ستمبر 2024) منڈی بہاوالدین کے 26 پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 448 انسپکشنز کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی سمیت روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 9 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مکمل فعال کیا گیا ہے، جو باقاعدگی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مقررکردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اشیاء کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائے جائیں۔
ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی کریں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ریٹس پر خریداری کرکے مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔