اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کو 40 ہزار روپے جرمانہ

Assistant commissioner mandi bahauddin nadeem baloch

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ندیم بلوچ نے اشیائے خوردونوش جن میں سبزی، پھل اور گوشت کی قیمتوں کی چیک کرنے کے حوالے سے بازاروں اور ماکیٹوں کااچانک دورہ کیا اور وہاں پر مختلف اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2024) انہوں نے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ مہنگے دونوں گوشت فروخت کرنے والے 2 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آرز بھی درج کرا دیں۔

آج پھل، سبزی، برائلر مرغ کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خور معاشرے کا ناسور ہیں اور کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دکاندار کو اشیاء کی فروخت کے حوالے سے اپنی من مانی قیمتیں وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومتی ہدایت کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے مکے وال اور کدھر شریف کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں شہر بھر میں ”ستھرا پنجاب مہم“ کے تحت صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں رہ کر صفائی مہم کی نگرانی کریں ۔ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *