صنم جاوید خان کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

9 مئی کے واقعات کے الزام میں کئی ماہ سے جیل میں رہنے والی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید خان کو پارٹی میں اہم عہدہ دے دیا گیا ہے۔ صنم جاوید خان کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید خان کو گزشتہ ماہ دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ 20 مئی کو لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کیس میں پی ٹی آئی کی سماجی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عدالت میں صنم جاوید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے تفتیش کی ضرورت نہیں۔ لہٰذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔‘‘ تاہم ایف آئی اے نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں