وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلع منڈی بہاءالدین میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 مارچ 2025) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم مارچ سے 05 مارچ تک 8 ہزار 292 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزیاں پائے جانے پرمتعدد دکانداروں کو 3 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانے کئے جبکہ 7 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سخت مانیٹرنگ جاری ہے
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی، دالیں، پھلوں اور سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کے دورے کر کے اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی بھی کریں۔ عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں ۔
Leave a Reply