نوسربازوں نے زمیندار سے 84 ہزار روپے اور کاغذات لوٹ لئے

چک خواجہ، ڈنگہ کا زمیندار کرنسی ایکسچینج سے رقم لے کر نکلا تو ڈاکوؤں نے اسے نشانہ بنایا۔ نقدی، شناختی کارڈ، لائسنس اور موبائل فون چھین لیا۔

ڈاکوؤں کی جرات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ حالیہ واقعہ میں ضلع منڈی بہاءالدین کے گاؤں چک خواجہ کا رہائشی ثناء اللہ ولد احمد دین جو کہ گوندل ہے ڈاکوؤں کا نشانہ بن گیا۔

متاثرہ شخص نے دوپہر ڈیڑھ بجے ڈنگہ میں معروف کرنسی ایکسچینج سے بیرون ملک سے بھیجے گئے 60 ہزار روپے وصول کیے اور باہر نکلا تو پہلے سے تاک میں کھڑے دو سے تین ڈاکوؤں نے اسے اپنی باتوں میں الجھایا اور علی پیٹرولیم کے قریب لے جا کر چالاکی سے لوٹ لیا۔

ملزمان نے نہ صرف کرنسی ایکسچینج سے لئے گئے 60 ہزار روپے بلکہ متاثرہ کے قبضے میں پہلے سے موجود 24 ہزار روپے، اس کا قومی شناختی کارڈ، موٹر سائیکل کا رجسٹریشن کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دو موبائل فون بھی چھین لیے۔ مجموعی طور پر نقصان تقریباً 84,000 روپے کا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان واردات کے بعد مہارت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ متاثرہ مکان مالک نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا لیکن وہ ہمیشہ کی طرح روایتی کارروائی تک محدود رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں